ڈکیتی،چوری کی مزید75وارداتیں،مزاحمت پر ماں ،بیٹا لہولہان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فیصل آباد پولیس ناکام، ڈاکو چھا گئے، آج پھر مزید75مقامات پر لوٹ مار کرتے ہوئے ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان موبائل فونز چھین کر لے گئے۔ درجنوں شہریوں کو موٹر سائیکلوں ، رکشوں سے محرو م کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دیکھا کر 4خواتین اور نوجوان کو اغوا کر لیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ محمدپورہ کے نذیر احمد کی بیٹی(س) کو نامعلوم ،غلام محمد آباد کے علاقہ لطیف پارک کے اویس کی ہمشیرہ(ص) کو نامعلوم، مدینہ ٹائون کے علاقہ یوسف آباد کے ظہیر عباس کی بھتیجی(ع) کو نامعلوم، بٹالہ کالونی کے علاقہ اویس نگر کی ثمینہ بی بی کی بیٹی(م) کو ملزم رضوان وغیرہ اور منصور آباد کے رہائشی اعظم کا بیٹا گھر سے سودا سلف لینے گیا واپس نہ آیا ۔ جسے نامعلوم نے اغوا کر لیا پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ جھنگ روڈ پر موٹر مارکیٹ میں عمران کے گودام سے15لاکھ سے زائد مالیت کا سامان چوری، جناح ٹائون میں سلمان سے 25ہزار و فون، طارق ٹائون کے عثمان مرتضیٰ کے گھر سے 8لاکھ کے زیورات چوری، جوہر کالونی کے طلحہ سے نقدی ، فون ، طلائی گھڑی، دھنولہ میں عدیل سے نقدی ، محلہ اسلم گنج کے غلام مصطفی کے گھر سے سامان چوری، 243ر۔ب کے وقار کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کے زیورات، نقدی ، فون چوری، میاں پنڈ کے دل محمد کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، کوہستان اڈا کے باہر شہزاد کے رکشہ سے اڑھائی لاکھ کا سامان چوری، محلہ فتح آباد کے اسماعیل کے گھر کے تالے توڑکر لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان چوری، رحمانیہ مسجد ڈی گرائونڈ کے قریب سرور اور اس کی اہلیہ سے زیورات، نقدی، پرس چھین لیا، ڈی گرائونڈ کے قریب رضا مصطفی سے جھپٹا مار کر فون،سوساں روڈ پر حمزہ سے جھپٹا مار کر فون، کشمیر پل کے قریب موسیٰ سے جھپٹا مار کر پرس، اتفاق کمرشل پلازہ سے ذیشان عمر سے اڑھائی لاکھ، فیضان مدینہ کے قریب احتشام سے نقدی و فون، جلوی مارکیٹ کے قریب مبین افضل سے50ہزار و فون، ملت چوک میں ذیشان مظہر سے نقدی و فون، اسلامیہ پارک کے آصف سے نقدی و فون، نور پور کے افتخار سے2لاکھ، نصیر آباد کے فیضان سے 8ہزار و فون، 50ج ب کے آصف کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 6ج ب کے شہروز کی حویلی سے بکرے،7ج ب میں اصغر علی کے گھر سے 2بکرے چوری، لاثانی سٹی کے زاہد رحمان کے گھر کے تالے توڑ کر لاکھوں کی کار، زیورات ، نقدی ، چور لے اڑے، ایوب کالونی کے حسان یوسف کی دکان سے گھی کی پیٹیاں سامان چوری، دکن پارک کے سجاد حیدر کے گھر کے زیورات’ نقدی چوری، سبزی منڈی کے قریب نواز سے 35ہزار وفون، 258ر۔ب کی آمنہ بی بی کا گھر لوٹ لیا، منڈی کوارٹر کے شاہ نواز سے 7ہزار وفون، نیامت ٹائون کے رضوان سے 8ہزار، محبوب ٹائون کے سرور سے نقدی وفون، 253ر۔ب کے انور کی چھت سے مرغیاں چوری، 58ج ب کے عدنان سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 56ج ب کے فیصل سے موٹر سائیکل، مچھلی فارم ستیانہ روڈ پر عبدالسبحان سے نقدی وفون، جڑانوالہ روڈ پرعبدالوہاب سے50ہزار وفون، ستیانہ روڈ پر اویس سے 12ہزار وفون، خان ماڈل کالونی کے شہر یار سے 30ہزار وفون، 227ر۔ب کے اسلم کی حویلی سے مویشی، ہائوسنگ کالونی جڑانوالہ کے اویس سے سوا لاکھ، 97گ ب کے طارق سے 30ہزار وفون، 71گ ب کے ارشاد مسیح سے نقدی وفون، 55ر۔ب کے ناصر سے نقدی، 72ر۔ب کے ارشد کے گھر سے 2بکرے، غلام سرور کے ڈیرہ سے 5بکرے چوری، پنڈی شیخ موسیٰ کے رمضان کے ڈیرہ سے سامان چوری، 457گ ب کے محمود کا گھر لوٹ لیا، رانا ٹائون سمندری کے دلبر کے گھر سے لاکھوں کے زیورات’ نقدی لوٹ لی، 155گ ب کے وسیم کے ڈیرہ سے پیٹر انجن، 48گ ب کے عدیل لطیف سے 10ہزار وفون چھین لیا۔ علاوہ ازیں کچہری بازار سے حسان، وکیلاں والی گلی سے اسامہ، شاداب موڑ سے ندیم، رضا آباد سے ےٰسین، 117ج ب کے ذیشان، 202ر۔ب کے شہزاد، 104ج ب کے اورنگزیب، قمر گارڈن سے فرحان، سوساں روڈ سے محمد حسن، ملت چوک سے طیب، محلہ نصیر آباد کے افتخار، لکڑ منڈی سے اکرم، نیو خالد آباد کے تنویر، مظفر کالونی کے یوسف، محمدی چوک کے شاہین، 232ر۔ب کے زاہد اقبال، 225ر۔ب کے سیف الرحمن، حیات ہوٹل جڑانوالہ سے سبحان، کلثوم ہسپتال تاندلیانوالہ سے شکیل، 46گ ب کے جبار اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔دریں اثنائ۔فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) اتھرے ڈاکوئوں نے ملت ٹائون ای بلاک میں شہری کے گھر لوٹ مار کے دوران ماں بیٹے کو پسٹل کے بٹ مار کر بری طرح زخمی کر دیا، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال منتقل کر دیا گیا، پولیس اتھرے ڈاکوئوں کے گروہ کا سراغ نہ لگا سکی۔تفصیل کے مطابق ڈاکوئوں کا مسلح گروہ ملت ٹائون ای بلاک کے رہائشی میاں احمد بخش کے گھر داخل ہوا، گن پوائنٹ پر اہل خانہ کو یرغمال بنا کر لاکھوں کے زیویرات ، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہونے لگے تو صہیب احمد نے مزاحمت کی تو ڈاکوئوں نے پسٹل کے بٹ مار کر زخمی کر دیا، اس کی والدہ نسیم بی بی بیٹے کو بچانے کیلئے بڑھی تو مسلح ڈاکوئوں نے اس کو بھی بری طرح تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے، مضروبان کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں