فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ جھنگ بازار کے علاقہ گلفشاں کالونی میں نوری مسجد پر قبضہ کرنے پر دو گروپوں میں تصادم’ علاقہ میدان جنگ بنا دیا’ متعدد افراد زخمی’ پولیس نے ایم پی اے رانا عبدالرزاق’ اسکے بیٹے سمیت 11نامزد اور 15نامعلوم افراد کیخلاف زیردفعہ 506′ 337′ 148′ 149 ت پ کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ تفصیل کے مطابق محلہ غوثیہ آباد کے رہائشی غریب نواز نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ گلفشاں کالونی میں واقع نوری مسجد منہاج القرآن کے زیراہتمام چل رہی ہے جبکہ ایم پی اے رانا عبدالرزاق مسجد پر قبضہ کرنا چاہتے تھے، دونوں گروپوں میں چپقلش چل رہی تھی، گزشتہ روز محفل نعت کے اختتام پر رانا عبدالرزاق’ اس کے بیٹے صہیب رزاق نے ساتھیوں محمد قمر’ بلو ڈوگر’ مظہر اقبال’ عبدالجبار’ رانا غیاث’ شیخ اعجاز’ رانا سنی’ شیخ عمران’ رانا چاند اور 15نامعلوم نے ان پر حملہ کر دیا اور مسجد کے تقدس کو پامال کر دیا۔




