فیصل آباد( سٹاف رپورٹر) فیسکو شعبہ تعلقات عامہ کی پریس ریلیز کے مطابق برقی لائنوں کی ضروری مرمت،توسیع و تبدیلی اور گرڈ سٹیشن پر ضروری مرمت کے کام کے باعث 25 ستمبر کو صبح سات سے دن دس بجے تک132کے وی سمال انڈسٹریل اسٹیٹ گرڈسٹیشن کے بورے وال روڈ، انڈسٹریل اسٹیٹ فور، کیو اے ٹیکسٹائل، الحرم ٹیکسٹائل فیڈر132کے وی چنیوٹ انڈسٹریل گرڈسٹیشن کے رجوعہ ، چناب نگر، سٹی، جھنگ روڈ، بادشاہی مسجد، فیصل آباد روڈ، داوڑ، ڈی ایچ کیو، مسلم بازار فیڈرصبح سات سے دن گیارہ بجے تک 132کے وی کھڑیانوالہ گرڈسٹیشن کے لاٹھیانوالہ ، فخر آباد،واپڈاسٹی، فاریسٹ پارک، رفیق سپننگ، فاروق سپننگ فیڈر66کے وی اولڈ تھرمل گرڈسٹیشن کے مرافکو فیڈر132کے وی خانوآنہ گرڈسٹیشن کے نیو خانوآنہ، ٹی اینڈ این پاکستان فیڈر132کے وی بھوآنہ گرڈسٹیشن کے جامع آباد فیڈرصبح چھ سے دن گیارہ بجے تک132کے وی چنیوٹ گرڈسٹیشن کے ڈی ایچ کیو ، معظم شاہ، آسیاں، ہندوآنہ، لاہور روڈ، چناب نگر، جھمرہ روڈ /رضا، بیراں والا، نیو دین گارڈن، رجوعہ کی بجلی معطل رہے گی۔




