اوورسیز پاکستانیوں کیلئے جدید سہولت سنٹر قائم

اسلام آباد (بیوروچیف) اوورسیز پاکستانیوں کی سہولت کے لیے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر قائم کر دیا گیا ہے، جہاں جدید ٹیکنالوجی اور یکجا خدمات کے ذریعے مسائل کے فوری حل کو ممکن بنایا جائے گا۔اوورسیز پاکستانیوں کیلئے او پی سی پنجاب میں جدید فیسلیٹیشن سنٹر کا قیام ایک ہی چھت تلے شکایات کے فوری اندراج اور حل کی سہولت دستیاب ہو نگی،پولیس، ریونیو اور اوورسیز کمیشن کے نمائندے فیسلیٹیشن سنٹر میں ہر وقت موجود ہو نگے،اوورسیز پاکستانی اب فرد اور ڈگری سے متعلق معاملات کا حل ایک ہی جگہ پر حاصل کر سکیں گے۔جدید ٹیکنالوجی اور موثر مانیٹرنگ سسٹم سے شکایات کا شفاف ازالہ یقینی بنایا جا ئے گا،دنیا بھر سے اوورسیز پاکستانیوں کے لیے آن لائن سہولت بھی دستیاب ہو نگی۔اوورسیز کمیشن پنجاب کا عزم مسائل کا فوری حل ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں