بنگلہ دیش میں میڈ ان پاکستان نمائش کی دھوم

ڈھاکہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بنگلہ دیش میں جاری میڈ اِن پاکستان نمائش میں پاکستانی کمپنیوں نے اپنی شاندار مصنوعات کے باعث خوب رنگ جمالیا۔اس5روزہ ایونٹ میں ٹیکسٹائل سے لے کر جیولری اور سپورٹس گڈز تک ہر چیز موجود ہے۔یہ نمائش نہ صرف دونوں ممالک کے درمیان تجارت بڑھانے کا ذریعہ ہے بلکہ ثقافتی تعلقات کو بھی فروغ دیتی ہے۔پاکستانی مصنوعات بنگلہ دیشی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنا رہی ہیں اور کاروباری تعلقات کو نئی بلندیوں پر لے جا رہی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں