جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کیلئے شکنجہ تیار

اسلام آباد (بیوروچیف) ایف بی آر نے جائیدادوں کی کم مالیت ظاہر کرنے والوں کے گرد شکنجہ کسنے کا فیصلہ کر لیا۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی ڈیڈ لائن سے چند روز قبل آئرس فارم میں تبدیلی کردی۔ اب اثاثوں کی مارکیٹ ویلیو ظاہر کرنا لازمی قرار دے دیا گیا۔ایف بی آر کے مطابق پراپرٹی کی مارکیٹ ویلیو میں سالانہ اضافے کی تفصیلات دینا ہوں گی انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ 30ستمبر ہے۔دوسری جانب مشیر خزانہ خیبرپختونخوا مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ لاکھوں افراد ریٹرن جمع کراچکے اور اب فارم میں ترمیم کا کہا جا رہا ہے، لوگ پہلے ہی بلند ٹیکس ریٹ اور ہراساں کیے جانے سے بھاگتے ہیں، وزیر خزانہ ڈیڑھ سال سے ریٹرن آسان بنانے کی بات کررہے تھے، یہاں الٹی گنگا بہہ رہی ہے۔مزمل اسلم نے کہا کہ ٹیکس کنسلٹنٹس بھی پریشان ہیں،ہراسانی بڑھنے کا خدشہ ہے، ریٹرن فارم میں تبدیلی کرنے کے بعد کم از کم 90دن دینا لازمی ہوتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں