مریم نواز 29ستمبر کے بعد 7اکتوبر کو بھی فیصل آباد آئینگی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف29ستمبر کے بعد 7 اکتوبر کو بھی فیصل آباد کا دورہ کرینگی۔ 29ستمبر کو دورہ فیصل آباد کے دوران الیکٹرک بسوں کا افتتاح کرینگی جس کیلئے بوہڑانوالہ گرائونڈ میں پروقار تقریب کے انعقاد کیلئے اکابرین مسلم لیگ (ن)’ ضلعی انتظامیہ’ قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے انتظامات اور سکیورٹی کو فول پروف بنانے کیلئے اقدامات جاری ہیں۔ جبکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف 7اکتوبر کو دورہ فیصل آباد کے دوران زرعی یونیورسٹی کے گریجوایٹس میں سکالرشپس تقسیم کرنے کی تقریب میں شرکت کرینگی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں