عزیزی جامع مسجد منصور آباد میں ختم نبوت سیمینار کل ہو گا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر حاجی منیر احمد نورانی کے مطابق 26ستمبربروز جمعة المبارک بعد نماز مغرب عزیزی جامع مسجد مین بازار منصور آباد میں مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ختم نبوت سیمینار منعقد ہورہا ہے جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، مذہبی سکالر، عمائدین اہلسنت اور بڑی تعداد میں عاشقان مصطفےٰ تشریف لائیں گے۔ اہل فیصل آباد سے اپیل ہے کہ اس روح پر ور تقریب میں شریف ہوکر اپنے قلوب اذہان کو منور کریںاور ختم نبوت کے مسئلہ پر رہنمائی حاصل کریں۔ انہوں نے مرکزی میلاد کمیٹی کے تمام ذمہ داروں اور ایگزیکٹیو ممبران سے کہا گیا ہے وقت مقررہ پر تشریف آوری یقینی بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ تمام مسلمانوں کی مذہبی ذمہ داری ہے کہ وہ ختم نبوت جیسے حساس مسئلہ پر علم حاصل کریں اور اپنے بچوں خصوصاً نوجوان نسل کو لازمی طور پر اس اہم مسئلہ پر توجہ کرائیں۔ اللہ کریم تمام مسلمانوں پر رحم فرمائے اور ختم نبوت پر بھرپور طریقے سے کام کرنے کی سعادت نصیب فرمائے۔ آمین!

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں