عبدالحسیب ٹیپو کی رہائشگاہ پر محافل میلاد منعقد کرنیوالوں کو انعامات کی تقسیم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مرکزی میلاد کمیٹی سی سی 72 جھال ستیانہ روڈ کے رہنما رانا قمرشہزاد ٹیپو’ رانا عبدالحسیب ٹیپو’رانا عبدالسمیع ٹیپو کی رہائش گاہ پر ربیع الاول کے مقدس مہینے میں 30 محافل کا انعقاد کرنے والے خوش نصیبوں کو خصوصی انعامات دینے کی تقریب منعقدہ ہوئی’ تقریب کے مہمان خصوصی مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر الحاج منیر احمد نورانی تھے’ تقریب میںحاجی عبداللطیف، حاجی محمد تفسیر صابر ، حاجی ملک اسلم،محمد اظہر بشیر،محمد شاہدچشتی،محمد عمران چشتی،ملک سرفراز حسین،ملک عطا محمد شہزاد ، طارق انجم’ عبدالحفیظ بٹالوی،منیر احمد نورانی،افضل نوشاہی،اسامہ مدنی،بابا عابد مجید،علی بابا حسن دین،جاوید موتیاں والا،عمر ورک،نصراللہ شاہ،حاجی شفیق،صابر انصاری، چاند سخی،کامران سندر ٹائی،ہیرا ندیم،کشور ، محسن رضا، بلو انصاری،عبدالمنان، عبداللہ،ادریس پونی، چاچاکالا، اجمل،حکیم عظیم، امتیاز شاہ، ندیم ،امتیاز منا و دیگر معززین علاقہ نے شرکت کی’تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے الحاج منیر احمد نورانی نے کہا کہ یہ ہمارے لئے خوش بختی کی بات ہے کہ ہم حضور نبی کریمۖ کی محافل سجانے والے ہیں’ انہوں نے خوشی کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ سی سی 72 کے لوگ خوش قسمت ہیں جو اپنے محبوب نبی کریمۖ پر درودوسلام بھیجتے ہیں ‘ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے میزبان رانا قمرشہزاد ٹیپو’ رانا عبدالحسیب ٹیپو’رانا عبدالسمیع ٹیپو نے کہا کہ حضورۖ کا میلاد منانا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں’ ہم خوش قسمت ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں اپنے محبوبۖ کی تعریف بیان کرنے والوں میں رکھا ہے’ انشاء اللہ ہماری خواہش ہے کہ حضور نبی کریمۖ کی محافل سجانا اور خوشیاں منانے کا سلسلہ ہمیشہ قائم رہے اور ہمارے مرنے کے بعد بھی ہماری اولادیں اس سلسلہ کو جاری رکھیں’ اس موقع پر مہمان خصوصی مرکزی میلاد کمیٹی فیصل آباد کے صدر الحاج منیر احمد نورانی نے خوش قسمتوں کو انعامات دیئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں