عوامی سہولت کیلئے پنجاب حکومت کا بڑا اقدام

لاہور (بیوروچیف) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایت پر عوامی سہولت کے لیے ایک اہم اور بڑا فیصلہ کر لیا گیا ہے.تمام واسا ایجنسیوں کے انتظامی معاملات میں اصلاحات کیلئے اہداف مقرر کئے گئے،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل کی زیر صدارت اہم اجلاس منعقد کیا گیا،تمام واساایجنسیاں صارفین سے وصولی کیلئے ای بلنگ سسٹم متعارف کروائیں گی،صارفین آن لائن ایپ کے ذریعے واٹرسپلائی کنکشن اوربلوں کی ادائیگیاں کرسکیں گے۔ریونیوجنریشن کیلئے پی ایچ ایزکے اشتراک سے ایڈورٹائزمنٹز پوائنٹس کاانتخاب کیا جائیگا، ایڈمن، فنانس، ریسورس، آپریشنز اور ڈویلپمنٹ کے ڈائریکٹرزکی تعیناتیاں ترجیحی بنیادوں پر ہونگی،گوجرانوالہ، فیصل آباد، راولپنڈی اور ملتان 45دن میں اصلاحات کرنے کی پابند ہونگی، 14نئی قائم کردہ واسا ایجنسیاں 90 دن میں تمام اصلاحات متعارف کروانے کی پابند ہونگی۔تمام ایم ڈیز ترجیحی بنیادوں پر اصلاحات متعارف کروائیں گے،آپریشنل معاملات کو بخوبی چلانے کیلئے اضلاع کو مختلف زونز میں تقسیم کیا جائے گا،ہر زون میں ایک اسسٹنٹ ڈائریکٹر تعینات کیا جائے گا،سیکرٹری ہائوسنگ نورالامین مینگل نے ایم ڈیز کو اہداف سونپ دیئے۔ ترجمان محکمہ سیکرٹری ہائوسنگ کا کہنا تھا کہ جو افسران مقرر کردہ اہداف پورے نہیں کرینگے، سیٹوں پر نہیں رہیں گے،واسا ایجنسیاں ریکارڈ مدت میں 14اضلاع میں متعارف کروائی گئیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں