36جعلی ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری

لاہور (بیوروچیف) ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے صوبے بھر میں میڈیکل اسٹورز پر جعلی اور غیرمعیاری ادویات کی فروخت کا انکشاف کیا ہے اور 36ادویات کے حوالے سے الرٹ جاری کر دیا ہے۔ مراسلے کے مطابق ان میں سے 23ادویات غیرمعیاری جبکہ 13 جعلی ہیں جو السر، قے روکنے، سانس، کان اور جلد کے انفیکشن کے علاج کے لیے استعمال کی جاتی ہیں۔ اسی طرح وٹامن بی، پیٹ کے انفیکشن اور سانس کی بیماریوں کی مخصوص ادویات بھی غیرمعیاری قرار دی گئی ہیں۔رپورٹ کے مطابق انجکشن کا پانی، ڈرپس، بیکٹیریا انفیکشن، آپریشن کے لیے بینڈیج، الرجی کے سیرپ، آنکھوں اور فلو کی ادویات بھی غیرمعیاری پائی گئی ہیں۔ مزید برآں اینٹی ریبیز ویکسین، جانوروں کی اینٹی بائیوٹک اور کیڑے مارنے کی ادویات بھی ناقص اور غیرمعیاری قرار دی گئی ہیں۔ڈائریکٹوریٹ آف ڈرگ کنٹرول پنجاب نے ان تمام ادویات کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے میڈیکل اسٹورز اور ڈرگ انسپکٹرز کو ہدایت کی ہے کہ متعلقہ بیچ فوری طور پر مارکیٹ سے ہٹایا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں