پی ٹی آئی کے سرگرم رہنما اظہر عرفان مسلسل زیر عتاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان تحریک انصاف کے سرگرم کارکن اور عہدے دار اظہر عرفان مسلسل زیر عتاب ہیں نو مئی واقعات میں تفتیشی عمل کے نام پر مسلسل موصوف کی فیملی کو ہراساں کیا جارہا تھا اس حوالے سے اظہر عرفان کا کہنا ہے کہ سادہ کپڑوں میں ملبوس لوگ آئے روز گھر پہنچے ہوتے تھے جن کی وجہ سے انہیں روپوش ہونا پڑا۔ عزیزواقارب کے مطابق دو دن سے گھر پر لاک لگا ہوا ہے اور کوئی رابطہ ممکن نہیں ہو رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں