RPO کی اشرف ساہی کے قاتل گرفتار کرنیکی یقین دہانی

جڑانوالہ (نامہ نگار) آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کی جڑانوالہ آمد پر سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی کے والد سابق چیئرمین چوہدری اشرف ساہی مرحوم کے قاتلوں کو جلد از جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی،کھلی کچہری کے دوران جنرل سیکرٹری جڑانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ صابر گھمن،اور مرکزی پریس کلب کے سینئر نائب صدر غلام فرید نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی اور قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔تفصیلات کے مطابق جنرل سیکرٹری جڑانوالہ پریس کلب رجسٹرڈ صابر گھمن اور مرکزی پریس کلب کے سینئر نائب صدر غلام فرید نے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر کیساتھ خصوصی ملاقات کی اور سینئر صحافی چوہدری عدنان ساہی کے والد سابق چیئرمین یونین کونسل چوہدری اشرف ساہی کے قتل کی پر زور مذمت کرتے ہوئے کہا کہ تھانہ سٹی حدود جھمرہ روڈ پر 4ماہ قبل دن دیہاڑے قاتلوں نے سابق چیئرمین چوہدری اشرف ساہی کو اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا، مقدمہ قتل میں نامزد اشتہاری ملزمان کی عدم گرفتاری پر مقتول کے ورثا خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں جبکہ مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزمان تاحال پولیس کی گرفت سے آزاد ہیں جس پر صحافی برادری میں شدید تحفظات پائے جا رہے ہیں۔ صحافیوں نے آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر سے مطالبہ کیا ہے کہ مقدمہ میں نامزد اشتہاری ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے اور صحافی برادری کے اہلخانہ کو تحفظ فراہم کیا جائے۔ جس پر آر پی او فیصل آباد ذیشان اصغر نے یقین دہانی کروائی کہ چوہدری اشرف ساہی کے مقدمہ قتل کی خود مانیٹرنگ کریں گے اور مقدمہ میں نامزد ملزمان کو جلد از جلد گرفتار کرکے کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں