ڈاکٹر عرفان PMA کے دسویں مرتبہ جنرل سیکرٹری منتخب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن فیصل آباد کی نئی کابینہ برائے 2025تا 2027 کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس موقع پر یہ بات قابل ذکر ہے کہ ڈاکٹر محمد عرفان کو مسلسل دسویں مرتبہ بلامقا بلہ جنرل سیکرٹری منتخب کیا گیا، جو ان کی طویل خدمات اور ساتھی ڈاکٹر و ں کے اعتماد کا اعتراف ہے ۔ نئی کابینہ میں امیجیڈ یٹ پاسٹ پریذیڈنٹ ڈاکٹر صو لت نواز’ پریذ یڈنٹ الیکٹ پروفیسر ڈاکٹر جاوید اقبال’ جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفا ن’ سینئر نائب صدر ڈاکٹر چوہدری لیاقت علی’ نائب صدر ڈاکٹر عاطف تنویر’ نائب صدر (ڈینٹل) ڈاکٹر محمد شاہد’ جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر عامر حیات’ فنانس سیکرٹری ڈاکٹر انور شمیم’ لیڈی جوائنٹ سیکرٹری ڈاکٹر سمرین ریاض’ کلینیکل سیکرٹری ڈاکٹر احمد شہزاد’ انفارمیشن سیکرٹری ڈاکٹر قمر نئی منتخب کابینہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ ڈاکٹروں کے مسائل کے حل، طبی خدمات کے فروغ اور عوامی صحت کے شعبے کی بہتری کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں گے۔ مزید برآں، کابینہ نے واضح کیا ہے کہ وہ ہیلتھ کیئر کمیشن کے غیر قانونی اقدامات بشمول ازخود نوٹس (suo moto action) کے خلاف بھرپور جدوجہد کرے گی تاکہ ڈاکٹر برادری کے جائز حقوق کا ہر سطح پر تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں