کمشنر فیصل آباد کا ٹی ایچ کیو ہسپتال جڑانوالہ کا دورہ

جڑانوالہ (نامہ نگار) کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جڑانوالہ آمد پر ٹی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا سہولیات کی عدم فراہمی پر مریضوں نے شکایات کے انبار لگا دئیے،تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے مطابق کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور نے جڑانوالہ آمد پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال کا دورہ کیا اور انتظامی امور کا جائزہ لیا دورہ کے دوران کمشنر راجہ جہانگیر انور نے ہسپتال کے وارڈز میں داخل مریضوں سے فراہم کردہ طبی سہولیات بارے پوچھ گچھ کی جس پر مریضوں نے ادویات کی عدم فراہمی پر شکایات کے انبار لگا دئیے اس موقع پر کمشنر فیصل آباد راجہ جہانگیر انور کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت صحت کے شعبہ میں انقلابی اقدامات کر رہی ہے سرکاری ہسپتالوں میں مفت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر رنگزیب گورائیہ،ایم ایس ڈاکٹر جعفر اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر شہزاد رانا بھی ہمراہ تھے دورہ کے دوران ایم ایس ڈاکٹر جعفر نے بتایا کہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں 42 سیٹوں پر ڈاکٹر کی تعیناتیاں نہ ہو پائی ہے جس پر کمشنر راجہ جہانگیر انور نے خالی سیٹوں پر جلد تعیناتیوں کی یقین داہانی کروائی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں