اسامہ سعید اعوان کو لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن میں اہم ذمہ داریاں مل گئیں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)سیکرٹری لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری فرخ الیاس چیمہ ایڈووکیٹ سپریم کورٹ آف پاکستان نے فیصل آباد کے ہر دلعزیز نوجوان قانون دان ملک اسامہ سعید اعوان ایڈووکیٹ ہائی کورٹ کو لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کی لینڈ ، ریونیو اینڈ ہائوسنگ کمیٹی پنجاب کا چیرمین نامزد کر دیا ۔جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی لاہور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن لاہور کے دفتر سے جاری کیاگیا۔ اس موقع پر سابق سیکرٹری لاھور ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن چوھدری فیاض احمد رانجھا ایڈووکیٹ، ملک حاکمین اعوان ایڈووکیٹعبد الرحمن رانجھا نائب صدر اور دیگر سینئر وکلا رہنما موجود تھے۔ اس موقع پر نامزد چیئرمین پنجاب ملک اسامہ سعید اعوان نے کہا کہ مجھ پر جس اعتماد کا اظہار کیا گیا ہے، اس پر میں بے حد شکر گزار ہوں اور اس اہم ذمہ داری پر پورا اترنے کی بھرپور کوشش کروں گا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں