پولیس ناکام،ڈکیتی ،چوری کی68وارداتیں،4اغوا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں ڈاکو راج برقرار، آج پھر مزید68وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے، درجنوں شہریوں کو موٹرسائیکلوں اور رکشو ں سے محروم کر دیا گیا جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 4خواتین کو اغوا کر لیا گیا’ پولیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ دھوبی گھاٹ کے قریب ہاسٹل سے عمر احمد کی ہمشیرہ (ک) کو نامعلوم ، رضا آباد کے علاقہ کوکیانوالہ رضا ٹائون کے تنویر کی بیٹی(ح) کو ملزمان رفاقت علی وغیرہ، ساہیانوالہ کے علاقہ147ر۔ب کے اجمل کی اہلیہ (خ) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم اور چک جھمرہ کے علاقہ جھمرہ سٹی کے اصغر علی کی اہلیہ (آ) کو اوباش ملزمان مدثر وغیرہ نے اغوا کر لیا’ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ جبکہ ساہیانوالہ کے علاقہ19ج ب کے رہائشی محمد عمران کے گھر کے تالے توڑ کر سوا کروڑ روپے، طلائی زیورات، نقدی اور قیمتی سامان چور لے اڑے، آفیسر کالونی نمبر2کے وقاص علی کے گھر سے چوروں کا گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی لے اڑا، جمیل پارک کے رہائشی طیب کے گھر سے سوا تین تولے زیورات نقدی وفون،16ج ب کے علی حسنین سے80ہزار، پیپلزکالونی نمبر1 کے اعجاز احمد سے نقدی وفون، ریکس سٹی کے قریب اشرف سے سوا لاکھ روپے طلائی انگوٹھی چھین لی، مسلم ٹائون کے رانا اعظم سے ڈیڑھ لاکھ روپے وفون، گرین ٹائون کے قریب عارف مجید سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، سرگودھا روڈ پر صائم سے نقدی وفون، نشاط آباد کے سید احمد فراز سے54ہزار وفون، ملت ٹائون کے ارسلان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، سرگودھا روڈ لاثانی پلی کے قریب زاہد علی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 162ر۔ب کے قاری اکرام الحق سے نقدی وفون، مراد کالونی کے قریب قراة العین سے پرس، کینال روڈ عبداللہ پور کے قریب ظفر اقبال سے 5ہزار وفون، جڑانوالہ روڈ پر شہزاد خان سے جھپٹا مار کر فون، خواجہ چوک میں سلیم سے جھپٹا مار کر فون، مدینہ پارک کے رضوان سے نقدی وفون، مریم آباد کے شاہد منیر سے نقدی وفون، نعمت کالونی نمبر2 کے آصف کے گھر سے لاکھوں کے زیورات، قیمتی سامان چوری، ٹاٹا بازار کے قریب غلام مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 254ر۔ب کے نیاز انور سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 264ر۔ب کے خالد محمود کے ڈیرہ سے مویشی چوری، 261ر۔ب کے خاور سے 85ہزار وفون، 85ج ب کے شہباز کی حویلی سے 9مویشی چوری، میاں کالونی کے قریب جہانزیب سے 11ہزار وفون، 225ر۔ب کے شہزاد کے گھر سے 2بکرے، جڑانوالہ روڈ پر رحمان علی سے نقدی وفون، روشن والا بائی پاس کے قریب علی رضا سے 50ہزار وفون، 253ر۔ب کے اسد کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی چوری، 243ر۔ب کے شاہد سے70ہزار وفون، 128گ ب کے اکرم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، 60گ ب کے محمد نعیم سے نقدی وفون چھین لیا، 89گ ب کے جاوید کے گھر داخل ہونے والے ڈاکو لاکھوں کے زیورات’ نقدی’ سامان لوٹ لیا، 89گ ب کے طیب جمیل سے 25ہزار، 129گ ب کے علی رضا سے موٹر سائیکل’ نقدی وفون، 435گ ب کے علی کے ڈیرہ سے پیٹر انجن وسامان چوری، 77گ ب کے شہزاد سے 40ہزار وفون، 26گ ب کے مجیب الرحمان سے40ہزار وفون، 378گ ب کے محسن علی سے5ہزار وفون، 378گ ب کے عمر اسلام سے88ہزار وفون، 266ر۔ب کے نواز سے13ہزار وفون، کھرڑیانوالہ روڈ پر عاصم سے20ہزار وفون، 97ر۔ب کے تجمل کی دکان لوٹ لی، 411گ ب کی کشمیراں بی بی کے گھر سے بھاری مالیت کا سامان چوری، تاندلیانوالہ کے مختار احمد کے ڈیرہ سے ڈیڑھ لاکھ کا سامان چوری، ٹھٹھہ بکھا کے علی شیر سے 45ہزار وفون اور دیگر وارداتوں میں ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کا مال واسباب لوٹ کر لے گئے۔ علاوہ ازیں 227ر۔ب کے آفاق کی کار، زرعی یونیورسٹی سے ندیم ،الائیڈ ہسپتال سے کاشف انجم، چنیوٹ بازار سے فیصل ، سیف آباد کے عادل، نعمت آباد روڈ سے دلاور، طارق روڈ سے زین العابدین، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے ارشد، مصطفی آباد کے ہاشم علی، 164ر۔ب کے دانش کلیم، ڈگرانواں روڈ سے علی رضا، ٹرک اسٹینڈ جھنگ روڈ سے فیض، علامہ اقبال کالونی سے اکرم، اویس نگر کے یاسر محمود، امین پور بنگلہ کے حمید عثمان، سمندری سے سہیل اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کا سراغ لگانے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں