کمشنر آفس میں اجلاس،مریم نواز کے دورہ فیصل آباد کے انتظامات کا جائزہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر )وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے انتظامات کے جائزہ کے لئے کمشنر آفس میں اہم اجلاس کا انعقاد ، وزیر اعظم کے مشیر ،مسلم لیگ (ن ) پنجاب کے صدر وسینیٹرراناثنا اللہ خاں کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں ڈوویژنل کمشنر راجہ جہانگیر انور ،صوبائی سیکرٹری ہاؤسنگ اربن ڈویلپمنٹ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ نورالامین مینگل، آر پی او ذیشان اصغر، ڈپٹی کمشنرکیپٹن ( ر) ندیم ناصر ،مسلم لیگ (ن) کے ڈویژنل صدر وسابق ایم این اے حاجی اکرم انصاری ،مسلم لیگ (ن ) کے سٹی صدر شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ ،مسلم لیگ (ن ) کے سٹی جنرل سیکرٹری میاں ضیاء الرحمن ودیگر شریک تھے ۔اجلاس کے دوران وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کے دورہ فیصل آباد کے انتظامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیااور انتظامات کو بہتر بنانے کیلئے تجاویز دی گئیں ۔اجلاس کے بعد رانا ثنا اللہ خاں نے ڈپٹی کمشنرکیپٹن (ر) ناصر ندیم کے ہمراہ بوہڑانوالی گراؤنڈ کا دورہ کیااور جلسہ کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا ،ڈپٹی کمشنر نے وزیر اعلیٰ پنجاب کے دورے کے سلسلے میں کیے گئے انتظامات پر رانا ثناء اللہ کو بریفنگ دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں