چاند پر پانی اور پلاٹینیم کے قیمتی ذخائر دریافت

کراچی ( بیو رو چیف )چاند پر پانی اور پلاٹینیم کے قیمتی ذخائر دریافت ہونے کا انکشاف، 6,500گڑھوں میں پلاٹینیم گروپ دھاتیں ،3,400میں پانی معدنی شکل میں محفوظ ہوسکتا ہے۔ یہ ذخائر انسانی مشن کیلئے اہم، زمین کے مقابلے میں چاند پر کان کنی آسان و منافع بخش قراردی گئی ہے۔ ماہرین نے مہنگی لینڈنگ کے بجائے مدار سے ریموٹ سینسنگ کو بہترین طریقہ قراردے دیا۔ اندازوں کے مطابق تقریباً38 بڑے گڑھوں میں قیمتی دھاتوں کے بڑے ذخائر ہوسکتے ہیں، جبکہ 20 بڑے گڑھوں میں پانی کی نمایاں مقدار موجود ہے۔ چاند پر ہزاروں شہابیوں کے ٹکراو سے بننے والے گڑھوں میں قیمتی معدنیات کے بڑے ذخائر چھپے ہوسکتے ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ایک نئی تحقیق کے مطابق تقریبا 6,500 گڑھوں میں پلاٹینیم، پیلیڈیم اور روڈیم جیسے قیمتی دھاتیں موجود ہوسکتی ہیں، جبکہ 3,400گڑھوں میں پانی معدنی شکل میں پایا جاسکتا ہے جو مستقبل میں انسانی مشن کے لیے نہایت اہم ہوگا۔آزاد ماہر فلکیات جینت چن منگلم اور ان کی ٹیم کے مطابق یہ ذخائر زمین کے قریب موجود شہابیوں سے کہیں زیادہ ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ چاند پر موجود یہ معدنیات کان کنی کے لیے شہابیوں کے مقابلے میں زیادہ آسان اور منافع بخش ہوسکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں