پتنگ اڑاتا بچہ چھت سے گر کر جاں بحق

مکوآنہ (نامہ نگار) زیرتعمیرمکان کی چھت پر پتنگ اڑاتا13سالہ بچہ گرکرجاں بحق ہوگیا بتایاجاتاہے کہ تھانہ کھرڑیانوالہ کے علاقہ 229 رب مکوآنہ پرانی آبادی کارہائشی محنت کش الیاس کالخت جگر13سالہ وقاص زیرتعمیرمکان کی چھت پرپتنگ اڑارہاتھاکہ اچانک چھت سے گرگیاجسے فوری طبی امدادکے لیے ہسپتال لے جایا گیا لیکن شدید چوٹ لگنے کی وجہ جانبرنہ ہوسکا پولیس نے ضروری کاروائی کے بعدلاش ورثاکے حوالہ کردی بچے کی لاش گھرپہچنے پرکہرام مچ گیا والدین غم سے نڈال ہوگئے#

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں