مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مخالفت کی بناء پر مشتعل افراد نے ضلع کچہری میں لاء کے طالب علم ساحل ولد یعقوب کو گولی مار کر زخمی کر دیا گیا، مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ ناصر کالونی جھنگ روڈ کا رہائشی 22سالہ ساحل ولد یعقوب جو کہ لاء کا طالب تھا اور ضلع کچہری میں وکیل کیساتھ پریکٹس کرتا تھا، گزشتہ روز اس کا مخالف ساتھی کے ساتھ جھگڑا ہوا تو ملزمان نے گولی مار کر بری طرح زخمی کر دیا۔ حملہ آور موقع سے فرار ہو گئے۔ مضروب کو طبی امداد کی غرض سے ہسپتال داخل کروا دیا گیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں