کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتظام کیلئے نیا قانونی فریم ورک

لاہور ( بیو رو چیف ) وقف، ٹرسٹ ،کوآپریٹو سوسائٹیز کے انتظام کیلئے نیا قانونی فریم ورک تیار،پنجاب حکومت شفافیت ،جوابدہی یقینی بنا نے کیلئے قانون سازی کا فیصلہ۔نئے قانون کی منظوری پر اثاثوں کی کمرشلائزیشن صرف قانونی طریقے سے ممکن ہوگی ،وقف اور ٹرسٹ اثاثوں کے تحفظ و بہتر استعمال کو بنیادی مقصد قرار دیا گیا ۔ کوآپریٹو سوسائٹیز کی گورننس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی منصوبہ بندی, تمام وقف و ٹرسٹ جائیدادوں کی رجسٹریشن اور ڈیجیٹل ریکارڈ لازم قرار دیاگیا۔ذرائع ابلاغ کے مطابق فنڈز کے غلط استعمال کی روک تھام کیلئے سخت سزائیں تجویز کردی گئیں ، تنازعات کے حل کیلئیخصوصی ٹریبونلز قائم کرنے کی سفارش کی گئی۔لیگل فریم ورک میں مستفید افراد کیحقوق کیتحفظ کو اولین ترجیح قرار دیا گیا، شرعی اصولوں کے مطابق وقف جائیداد کے استعمال کی ضمانت دی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں