ملک کا تیسرا بڑا شہر فیصل آباد ڈاکوؤں اور چوروں کے نرغے میں

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) ملک کا تیسرا بڑا شہر ڈاکوئوں اور چوروں کے نرغے میں آ گیا، آج پھر مزید85وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات ، نقدی ، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے، متعدد شہریوں کی موٹر سائیکلیں، رکشے چور لے اڑے جبکہ اوباش افراد نے سبز باغ دکھا کر 6 لڑکیوں کو بے آبرو، 7خواتین اور4نوجوانوں کو اغوا کر لیا گیا’ پو لیس نے مغویان کی بازیابی کیلئے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے علاقہ سیم پل کے قریب (ف) کو اوباش ملزمان اشفاق وغیرہ، غلام محمد آباد آدم چوک کی (ک) ، ڈجکوٹ کے علاقہ114گ ب کی (ش) کو ملزمان ارسلان وغیرہ، صدر کے علاقہ 226کی (س) سے ملزمان سلطان وغیرہ نے حرام کاری کی ویڈیو بھی بنا لی، بلوچنی کے علاقہ 55ر۔ب کے حنیف کی بیٹی(الف) کو گھر میں اکیلا پا کر ملزمان وقاص وغیرہ، منصور آباد سے رضوان کی ہمشیرہ (ن) کو نامعلوم نے بے آبرو کر دیا، سول لائن کے علاقہ اقبال سٹیڈیم کے قریب سہیل مسیح کی اہلیہ( پ) کو ملزمان پرویز وغیرہ، میاں ٹرسٹ ہسپتال کے قریب مقصود کی بیٹی(ع)، جھنگبازار کے علاقہ مجید پارک کے گل شیر کی اہلیہ (ش) کو نامعلوم، رضا آباد کے علاقہ ارشد ٹائون کے شرافت کی بیٹی(ح)، سرگودھا روڈ کے علاقہ ہجویری ٹائون کی شازیہ کی بیٹی(ف) کو ملزمان فرحان وغیرہ، نشاط آباد کے علاقہ100ج ب کے شاہد اقبال کے بھائی حازب کو نامعلوم،ملت ٹائون کے علاقہ فیصل ٹائون کے عاشق علی کے پوتے عون کو نامعلوم، ملت ٹائون کے علاقہ118ج ب کے شہباز کے بھائی خاور کو نامعلوم، صدر کے علاقہ فیصل ٹائون کے محمد شیر کی بہو(ن) کو بازار جاتے ہوئے نامعلوم، 225ر۔ب کے آصف کی اہلیہ(ع) کو ملزمان منیب وغیرہ، کھرڑیانوالہ کے علاقہ229ر۔ب کے محمد شریف کے بھائی حنیف، قصبہ تاندلیانوالہ کے فردوس کے بھائی اور سمندری کے علاقہ 463 گ ب کی ثریا بی بی کی بیٹی(ح) کو نامعلوم ملزمان نے اغوا کر لیا ، پولیس مصروف تفتیش ہے۔جبکہ شاداب کالونی کے قریب ہارون شاہد سے موٹر سائیکل نقدی و فون، جھنگ روڈ پر عبدالوحید سے 70ہزار و فون، گلشن کالونی کے حفیظ کے گھر سے سامان چوری، گلبرگ بی کے شیخ نصیب کے گھر سے12تولے زیورات، نقدی و قیمتی سامان چوری، سبزی منڈی غلام محمد آباد کے عامر اقبال سے نقدی وفون، واپڈا سٹی کے قریب عطاء اللہ سے50ہزار و فون، 123ر۔ب کے قاسم نواز کے نجی سکول سے سامان چوری، 153ر۔ب کے تنویر حسین سے ایک لاکھ نقدی و فون چھین لیا، لکھو موڑ کے قریب اسد علی سے 82ہزار و فون،6ج ب کے شاہد کے گھر سے لاکھوں کا سامان چوری،6ج ب کے عاشق علی سے نقدی و فون، 7ج ب کے عباس سے جھپٹا مار کر فون،5ج ب کے لیاقت علی سے نقدی وفون، سوشل سیکورٹی ہسپتال سوساں روڈ پر عثمان سے54ہزار و فون، حسن پورہ کی خالدہ پروین سے 25ہزار، سوساں روڈ پر گل مراد سے جھپٹا مار کر فون، ملک پور کے عباس سے نقدی و فون، نعمت ٹائون کے آکاش سے فون، جھمرہ روڈ پر مشتاق سے نقدی و فون، 196ر۔ب کے قریب محبوب احمد سے نقدی و فون، ڈرائی پورٹ کے قریب اعظم سے نقدی و فون چھین لیا، رحمانیہ روڈ پر نعیم عباس سے 60ہزار وفون، صدیقیہ قبرستان کے قریب سلیم سے موٹر سائیکل چھین لی، دارالحسان ٹائون کے قریب تقی سے نقدی و فون، بٹالہ کالونی کے علاقہ وارث پورہ کے چانن دین سے55ہزار و فون، بلال چوک سمن آباد کے قمرالزمان سے نقدی و فون، پل عبداللہ پور کے قریب رشید کے گھر کا صفایا کر دیا، گلشن اقبال ستارہ کالونی کے بشارت سے نقدی وفون، چکی چوک کے اویس کی دکان سے سامان چوری، قصبہ ڈجکوٹ کے قریب نوید سے57ہزار ،31ج ب کے فلک شیر کے ڈیرہ سے ٹوکہ مشین، عباس پور روڈ پر مطلوب سے نقدی و فون،275ج ب کے سدرہ بی بی سے 60ہزار وفون، 77ج ب کے شوکت علی سے موٹرسائیکل’ نقدی وفون، ڈی ٹائپ کالونی کے بابر نسیم سے8ہزار و فون، علامہ اقبال کالونی کے بہادر علی سے70ہزار و فون،251ر۔ب کے باسط علی سے71ہزار وفون، 243ر۔ب کے تنویر حسین کے گھر سے 1لاکھ کے زیورات’ نقدی، سامان، 75ج ب کے عبدالحمید سے 25ہزار و فون،225ر۔ب کے فریاد سے10ہزار، 214ر۔ب سے عمران سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، 209ر۔ب کے اکرم کے گھر سے زیورات’ نقدی چور لے اڑے’ جڑانوالہ کے علاقہ رضا آباد احسن طور کی حویلی سے مویشی،107گ ب کے اعجاز علی سے ڈیڑھ لاکھ وفون، 71گ ب کے ضمیر عباس کے ڈیرہ سے مویشی، 102گ ب کے اویس سے نقدی، 124گ ب کے اکمل حسین سے 1لاکھ 67ہزار، 382گ ب سے فیصل سے 30ہزار، 147گ ب کے ثقلین کی حویلی سے لاکھوں کے مویشی، 625گ ب کے رفیق سے80ہزار و فون،73گ ب کے عبدالجبار کے گھر سے 2بکرے، 266ر۔ب کے عبدالحمید کی دکان سے سامان چوری، 210گ ب کے میاں خان کی حویلی سے مویشی، 96ر۔ب کے یاسر عظیم سے30ہزار وفون، 409گ ب کے غلام مصطفی سے 40ہزار و فون، 391گ ب کے رضا شاہ سے موٹر سائیکل،423گ ب کے عمر حیات سے 90ہزار، قصبہ تاندلیانوالہ کی علی زین سے69ہزار ،قصبہ تاندلیانوالہ کے زوہیب کے گھر کا صفایا کر دیا،410گ ب کے جنید سے30ہزار ،426گ ب کے غلام عباس کے ڈیرہ سے لاکھوں کے مویشی، 53 گ ب کے اسد کے گھر کا سامان،492گ ب کے افضل سے نقدی و فون،506گ ب کے علی گوہر کے ڈیرہ سے سولر انورٹر چوری،468گ ب کے عقیل کے گھر کا صفایا کر دیا،468گ ب کے ارشد کی شاپ لوٹ لی، 447گ ب کے ندیم سے10ہزار، 439گ ب کے نعیم اکبر سے موٹر سائیکل’ نقدی چھین لی۔ دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال واسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں الائیڈ ہسپتال سے برخوردار، حسنین پلازہ کچہری بازار سے طیب، ضلع کونسل سے ناصر علی، کوتوالی روڈ سے عثمان صدیقی،155ر۔ب کے عدنان، نشاط آباد کے بلال، ناظم آباد سے طاہر، بٹالہ کالونی کے اکبر، ملت ٹائون کے صاحب علی، 225ر۔ب کے شعیب، نیشنل گرلز سکول سے نصیر احمد،103ر۔ب کے عاطف، قصبہ تاندلیانوالہ کے طارق اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس شہر بھر کی ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں کامیاب نہ ہو سکی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں