ہتھیار نہیں ڈالیں گے’ اسرائیل جنگ بند کرے’حزب اللہ

بیروت (مانیٹرنگ ڈیسک) حزب اللہ نے کہا کہ اسرائیل فوری جنگ بندی کرے، ہم ہتھیار نہیں ڈالیں گے۔عرب میڈیا کے مطابق حزب اللہ کے سیکریٹری جنرل نعیم قاسم کا کہنا ہے کہ لبنان کی خودمختاری صرف اسرائیلی جارحیت کے خاتمے کی صورت میں حاصل ہوسکتی ہے۔نعیم قاسم نے لبنانی حکومت سے کہا کہ وہ اسرائیل کو 2024 کے جنگ بندی معاہدے کی تکمیل کو یقینی بنانے کو کہے۔ہماری مزاحمت ایک مضبوط رکاوٹ کے طور پر موجود رہے گی اور اسرائیل کو اس کے مقاصد کے حصول کے لیے روکے گی۔انہوں نے حزب اللہ کو ضم کرنے کا حکومتی اور غیر ملکی مطالبہ مسترد کردیا اور کہا کہ پہلے اسرائیل لبنان کی سرزمین سے جائے، ہمارے قیدیوں کو رہا کرے اور حملے بند کردے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں