خواجہ آصف نے بھارت کو پھر0-6یاد دلادیا

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر دفاع خواجہ آصف نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے حارث رف پر جرمانے پر بھارت کو ایک مرتبہ پھر 0-6 کا اسکور یاد دلادیا۔واضح رہے کہ دبئی انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں 21ستمبر کو ہونے والے پاک بھارت میچ کے دوران فاسٹ بولر حارث رئوف نے 0-6 اور جہاز گرنے کا اشارہ کیا تھا۔جس کے بعد بھارتی بورڈ نے آئی سی سی سے شکایت کی تھی اس پر آئی سی سی نے حارث رئوف پر میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا جبکہ صاحبزادہ فرحان کو نصف سنچری کا جشن بندوق کے انداز میں کرکٹ بیٹ دکھاکر منانے پر وارننگ دی۔پاکستان کی جانب سے بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان سوریا کمار یادو کے خلاف بھی شکایت درج کروائی تھی، جس پر آئی سی سی نے سوریا کمار یادو کو قصور وار قرار دیتے ہوئے میچ فیس کا 30 فیصد جرمانہ عائد کیا۔اس حوالے سے وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں کہا کہ حارث رئوف پر جرمانہ 30 فیصد، سوریا کمار یادو پر بھی 30 فیصد جرمانہ عائد کیا گیا ہے، جو ٹوٹل 60 ہوتا ہے۔ جو پھر 0-6 بنتا ہے۔دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے فاسٹ بولر حارث رئوف پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کرنے کا اعلان کر دیا۔رپورٹس میں ذرائع کا حوالے دیتے ہوئے بتایا گیا ہے کہ چیئرمین پی سی بی حارث رف پر عائد جرمانہ ذاتی طور پر ادا کریں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں