شہر میں ڈاکو راج،63وارداتوں میں لاکھوں کا نقصان

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز شریف کی فیصل آباد آمد کے باوجود ڈاکے پڑتے رہے،شہری لٹتے رہے ۔ ڈکیتی ، راہزنی اور چوری کی 63 وارداتوں کے دوران ڈاکوئوں اور چوروں کے گروہ لاکھوں کے زیورات، نقدی، قیمتی سامان اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے’ متعدد شہریوں کی موٹرسائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے جبکہ نامعلوم ملزمان نے دو نوجوانوں کو اغوا کر لیا۔ پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق گلبرگ کے علاقہ ظفر آباد کے رہائشی محمد جمیل کا جواں سالہ بیٹا نوید اوررضا آباد بازار نمبر2کے عاصم کا بیٹا محمد علی گھر سے سودا سلف لینے گئے واپس نہ آئے۔ جبکہ ہلال احمر ہسپتال روڈ پر اکرم کی نرسری سے 50ہزار کے چوزے چوری، لکڑ منڈی کے قریب اقبال سے 3لاکھ 10ہزار وفون، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد کے قریب محمد شفیق سے94ہزار و فون، ڈھیرہ سائیں قبرستان کے قریب جمیل سے90ہزار، طلائی انگوٹھی، طلائی گھڑی چھین لی، تلیانوالہ روڈ پر عمر آفتاب سے 14ہزار و فون، لائلپور پارک کے قریب اکبر سے 28ہزار وفون، 7ج ب کے ماجد سے نقدی وفون، 16ج ب کے حسنین کے گودام سے80ہزار کا سامان، پیپلز کالونی نمبر1کے اعجاز سے نقدی و فون، ستیانہ روڈ سلیمی چوک کے قریب اشرف سے سوا لاکھ، طلائی انگوٹھی چھین لی، مسلم ٹائون میں اعظم کے گھر کا صفایا کر دیا گیا، گرین ٹائون کے عارف سے موٹرسائیکل، نقدی وفون، سرگودھا روڈ پر صائم سے جھپٹا مار کر فون، نشاط آباد کے قریب احمد سے 52ہزار وفون، ملت چوک کے قریب ارسلان سے جھپٹا مار کر فون چھین لیا، سمانہ پل کے قریب زاہد سے ڈیڑھ لاکھ،162ر۔ب کے اکرم سے نقدی وفون، سخی سرور کالونی کے محمد علی سے 12ہزار، کینال روڈ پر ریاض سے جھپٹا مار کر فون، جڑانوالہ روڈ پر مسرت بی بی سے جھپٹا مار کر پرس، راجہ چوک کے قریب سلیم سے جھپٹا مار کر فون ، پھول ٹائون کے کلیم سے نقدی و فون، نعمت کالونی میں آصف کے گھر سے زیورات، نقدی ، قیمتی سامان چھین لیا، لال مل چوک کے قریب مصطفی سے ڈیڑھ لاکھ، 254ر۔ب کے انور سے موٹر سائیکل چھین لی، 264ر۔ب کے خالد کے ڈیرہ سے مویشی، 85ج ب کی شہباز بی بی کے گھر سے 2بکرے چوری، 225ر۔ب کے الیاس سے نقدی وفون، روشن والا بائی پاس کے قریب اختر سے نقدی و فون،60گ ب کے نعیم سے نقدی و فون، 89گ ب کے جمیل سے25ہزار، 77گ ب کے شہزاد سے 4ہزار وفون چھین لیا، 435گ ب کے علی کے ڈیرہ سے سامان چوری،86گ ب کے مجید سے40ہزار و فون، 378گ ب کے الیاس سے 5ہزار وفون، 266ر۔ب کے نواز سے13ہزار و فون،72ر۔ب کے اسد سے نقدی وفون، 97ر۔ب کے تجمل کی شاپ سے سامان چوری، قصبہ تاندلیانوالہ کے علی شیر سے نقدی و فون اور دیگر وارداتوں میں بھی لاکھوں کا مال و اسباب لوٹ لیا گیا۔ علاوہ ازیں خدمت مرکز لاری اڈا سے حمزہ اسلم، زرعی یونیورسٹی سے ندیم، الائیڈ بنک جیل روڈ سے انجم، کچہری بازار سے فیصل ، سیف آباد کے عادل، نعمت آباد کے دلاور، طارق آباد کے زین، جنرل ہسپتال غلام محمد آباد سے اشعر، 164ر۔ب کے دانش، ڈگرانواں روڈ کے رضا، امین پور بنگلہ کے حمید، پل عبداللہ کے اعجاز، نیا بازار سمندری سے سہیل، پیپلز ٹائون کے ذوالفقار ، احمد آباد کے انیس اور دیگر کی موٹر سائیکلیں اور رکشے چور لے اڑے۔ پولیس ناکہ بندیوں کے باوجود سماج دشمن عناصر کو پکڑنے میں ناکام ہو گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں