اسلام آباد (بیورو چیف)سیلاب متاثرین کیلئے چین کی جانب سے امدادی سامان کے دو طیارے پاکستان پہنچ گئے۔ترجمان این ڈی ایم اے کے مطابق وفاقی وزیر امیر مقام اورچیئرمین این ڈی ایم اے نے نورخان ایئربیس پر امدادی پروازوں کااستقبال کیا۔امدادی سامان کی آمد کیلئے استقبالیہ تقریب میں پاکستان میں چینی سفیر نے بھی شرکت کی۔چین کی جانب سے بھیجے گئے امدادی سامان میں 300 خیمے اور9ہزارکمبل شامل ہیں۔وفاقی وزیرامیرمقام کے مطابق ین کی بروقت امداد پاک چین لازوال دوستی کی عکاس ہے، حکومتی ادارے اور این ڈی ایم اے متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے سرگرم عمل ہیں،چین نے کبھی بھی مشکل وقت میں پاکستان کو اکیلا نہیں چھوڑا۔




