بد بخت بیٹوں کا والدین پر تشدد

گوجرہ(نامہ نگار)ضعیف والدین کومار پیٹ وگالی گلوچ کر نے اورکپڑے پھاڑ نے والے بدبخت بیٹوںکیخلاف قانون متحرک ہو گیا۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر338ج ب کے محمد جاوید وغیرہ نے اپنے بوڑھے والدین کوگندی گالیاں نکالتے اوسنگین دھمکیاں دیتے ہو ئے مار پیٹ کی اور ان کے کپڑے پھاڑ ڈالے ۔شو رواویلہ پر بعض افراد نے موقع پر پہنچ کر مداخلت کر کے ان کو ملزمان سے چھڑایا۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور پولیس نے مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں