الیکٹروبسز وزیراعلیٰ کا تاریخی اقدام،روٹ جڑانوالہ تک بڑھایا جائے

جڑانوالہ(نامہ نگار) فیصل آباد سے جڑانوالہ تک الیکٹرو بسز کی سہولت فراہم کی جائے،عوامی سماجی حلقوں کا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں گرین حسین پنجاب ویژن کے تحت الیکڑوبسز کے افتتاح پر عوامی سماجی حلقوں اور طلبا و طالبات نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تاریخی اقدام کو سراہا ہے تو دوسری جانب جڑانوالہ سے روزانہ جدید تعلیم کے حصول کیلئے ویگنوں’ بسوں اور کیری ڈبوں میں یونیورسٹی جانیوالے سینکڑوں طلبا و طالبات اور عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے اپیل کی ہے کہ مہنگائی کے دور میں جدید تعلیم کا حصول انتہائی مشکل ہو چکا ہے۔ آئے روز کرایوں میں اصافہ اور تعلیمی اخراجات میں بے تحاشا اضافہ سے سینکڑوں گھرانوں کے طلبا و طالبات تعلیم ادھوری چھوڑنے پر مجبور ہو چکے ہیں اور انکا مستقبل تاریک ہو کر رہ گیا ہے۔ جڑانوالہ سے فیصل آباد تعلیم کے حصول کیلئے جانیوالے طلبا و طالبات کے والدین پر ماہانہ 15سے 20ہزار روپے کرایہ کی مد میں اضافی بوجھ پڑ چکا ہے جس میں دن بدن اصافہ ہو رہا ہے۔ جڑانوالہ سے فیصل آباد تک سفر کرنیوالے سینکڑوں طلبا و طالبات اور عوامی سماجی حلقوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پر زور مطالبہ کیا ہے کہ فیصل آباد سے جڑانوالہ تک الیکٹرو بسز کی سہولت وقت کا تقاضا ہے تاکہ روزانہ کی بنیاد پر سفر کرنیوالے طلبا و طالبات کے تعلیمی اخراجات میں نمایاں کمی کیساتھ ساتھ انکے والدین پر اخراجات کا بوجھ بھی کم ہو سکے اور طلبا و طالبات کو آسان آرام دہ سفر کی سہولیات میسر ہو سکیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں