گوجرہ میں طالبہ سمیت دو خواتین کو اغوا ء کر لیا گیا

گوجرہ(نامہ نگار)دومختلف واقعات میں طالبہ سمیت دو خواتین کو اغواء کر لیاگیاچک نمبر 338ج ب کاقمر عباس اپنی اہلیہ ماریہ بتول کی دوائی لے کر واپس گھر آرہاتھاکہ راستہ میں کار سوارملزمان جہانگیر خان وغیرہ آگئے اور اسلحہ کے زور پر مارہ بتول کواغواء کر لیااورکار میں ڈال کر فرارہوگئے۔علاوہ ازیں چک نمبر158گ ب کے محمد ساجد کی ہمشیرہ اقصیٰ بی بی اپنی بی ایس کی سند لینے کی غرض سے گورنمنٹ کالج برائے خواتین آئی کہ کیری ڈبہ سوار ملزمان عرفان وغیرہ نے اس کو اغواء کر لیااور فرارہو گئے ۔اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہور وسٹی پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے مغویان اورملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں