ٹریفک کی روانی متاثر کرنے پر ڈرائیور ز کیخلاف مقدمہ درج

کمالیہ(نامہ نگار)بیچ سڑک گاڑی کھڑی کرکے ٹریفک کی روانی متاثر کرنے والے ڈرائیورز کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق ٹریفک وارڈ ن احمد کریم نے دوران ڈیوٹی کاروائی کرتے ہوئے ڈرائیورز محمد جاوید اور نوید حسین کے خلاف گاڑیوں کو بیچ سڑک میں کھڑی کرکے روڈ بلاک کرکے ٹریفک کی روانی میں خلل ڈالنے پر تھانہ سٹی کمالیہ میں الگ الگ مقدمہ درج کروا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں