واٹس ایپ نے نئے فیچرز متعارف کراو دیئے

نیویارک ( مانیٹرنگ ڈیسک )واٹس ایپ نے اسٹیٹس شیئرنگ کے لیے نئے فیچرز متعارف کروا دیے ہیں، اختیارات متعارف کرا دیے ہیں، نئی اپ ڈیٹ میں اسٹیٹس لے آٹ کو تبدیل کیا گیا ہے اور ویو کانٹ کو بائیں جانب منتقل کر دیا گیا ہے، جو انسٹاگرام اسٹوریز سے مشابہت رکھتا ہے۔میٹا کی ملکیتی اس میسجنگ ایپ نے اسٹیٹس اسکرین کے دائیں طرف دو بٹن بھی شامل کیے ہیں جن کی مدد سے صارفین اپنے اسٹیٹس براہِ راست فیس بک یا انسٹاگرام پر شیئر کر سکیں گے۔ یہ فیچر ٹیکسٹ بیسڈ اسٹیٹس کے لیے بھی دستیاب ہے۔واٹس ایپ کے مطابق نئے شیئرنگ بٹن استعمال کرنے کے لیے صارفین کو اپنے اکانٹ کو میٹا کے اکانٹ سینٹر سے لنک کرنا ہوگا، تاہم یہ اقدام مکمل طور پر اختیاری ہے اور صارف جب چاہے اپنا اکانٹ لنک یا ان لنک کرسکتا ہے۔کمپنی نے وضاحت کی ہے کہ چاہے اکانٹ لنک کیا جائے یا نہیں، واٹس ایپ کے تمام پیغامات اور کالز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ رہیں گے اور صارفین کی پرائیویسی و سیکیورٹی متاثر نہیں ہوگی۔فی الحال یہ فیچر اینڈرائیڈ کے تازہ ترین بیٹا ورژن استعمال کرنے والے صارفین کے لیے دستیاب ہے جبکہ آئندہ اپ ڈیٹس میں مزید صارفین کو بھی فراہم کیا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں