سلطان بٹ کی مکی کلاتھ مارکیٹ کیلئے خدمات مثالی ہیں،احمد شہریار خاں،میاں عبدالمنان

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)انجمن تاجران مکی کلاتھ مارکیٹ کے نومنتخب عہدیداروں صدر سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ عمران سمیت پوری ٹیم نے اپنے عہدوں کا حلف اٹھا لیا’ سابق ایم این اے چیئرمین سپریم انجمن تاجران میاں عبدالمنان نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا’ تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعظم کے مشیر رانا ثناء اللہ خاں کے صاحبزادے رانا احمد شہریار خاں تھے’ دیگر مہمانوں میں انجمن تاجران سٹی کے صدر خواجہ شاہد رزاق سکا’ رانا محمد سکندراعظم خاں’ حاجی عبدالغفار پپو’ شیخ آصف’ شیخ ارسلان اچھی’ حاجی شفیق’ فیصل بادشاہ’ ملک وہاب’ شیخ عامر’ بابا عبدالغفار پپو’حاجی محمد شفیق’ میاں طارق’ شیخ اویس ‘ ملک ارشد’ ملک اختر’ شیخ محمد فاضل’ ملک شاہد رسول’ حاجی محمد عابد’ میاں اختر محمود’ آفتاب بٹ’ عبدالمعاذ’خرم شہزاد پاشا’ محمد اسماعیل ڈوگر’ جاوید شاہ’ نعیم اقبال بٹ’ ارسلان انصاری’ میاں طارق’ ملک اختر سمیت مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی رانا احمد شہریار خاں’ میاں عبدالمنان’ خواجہ شاہد رزاق سکا و دیگر مقررین نے کہا کہ نومنتخب صدر سلطان بٹ ‘ جنرل سیکرٹری شیخ عمران اور ان کی ٹیم کی مسلسل تیسری بار شاندار کامیابی مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کا ان پر غیرمتزلزل اعتماد ہے’ انہوں نے کہا کہ سلطان بٹ محنتی’ جفاکش اور درد دل رکھنے والے انسان ہے’ مکی کلاتھ مارکیٹ کیلئے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں’ یہی وجہ ہے کہ سلطان بٹ اور ان کی ٹیم بار بار کامیاب ہو رہی ہے’انہوں نے کہا کہ ہمارا ہرممکن تعاون سلطان بٹ اور ان کی ٹیم کے ساتھ ہے’تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نومنتخب صدر مکی کلاتھ مارکیٹ سلطان بٹ’ جنرل سیکرٹری شیخ عمران نے کہا کہ خدمت ہمارا نصب العین ہے’ ہم خدمت کا جذبہ لے کر آئے ہیں’ ہم نے خدمت کر کے دکھائی ہے’ یہی وجہ ہے کہ مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکاندار ہم پر بار بار اعتماد کا اظہار کرتے ہیں’ مارکیٹ کے ترقیاتی کام ہمارے دور میں ہوئے ہیں’ انشاء اللہ ہم بہت جلد مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کو مالکانہ حقوق بھی لے کر دیں گے’ ہم باتیں نہیں کام کرکے دکھاتے ہیں’ انہوں نے مکی کلاتھ مارکیٹ کے دکانداروں کو یقین دلایا کہ ہم آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے’ آپ کے معیار پر پورا اترے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا’ آخر میں مہمان خصوصی رانا احمد شہریار خاں اور سابق ایم این اے میاں عبدالمنان نے نومنتخب عہدیداروں سے حلف لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں