اسلام آباد (بیوروچیف) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے آڈیولیک کیس میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد میں وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے خلاف آڈیو لیکس کیس کی سماعت ہوئی، عدالت نے علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیے، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج نصرمن اللہ بلوچ نے وارنٹ گرفتاری جاری کیے۔عدالت نے علی امین گنڈا پور کو گرفتار کرکے پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 5 نومبر تک ملتوی کر دی۔ علی امین گنڈا پور کے خلاف تھانہ گولڑہ میں مقدمہ درج ہے۔




