ایئر پورٹ پر ہنگامہ آرائی کاشف نواز رندھاوا گرفتار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فیصل آباد ائیرپورٹ پر خاتون اہلکار کو گالیاں’ دھمکیاں دینے کا الزام’ اے ایس ایف نے سیاسی’ سماجی رہنما کاشف نواز رندھاوا کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا، مقدمہ درج۔ تفصیل کے مطابق سیاسی’ سماجی رہنما کاشف نواز رندھاوا فیصل آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر آنیوالے مسافر کو لینے گیا جہاں پر ان کو مبینہ طور پر خاتون اہلکار انیقہ طارق سے کسی بات پر تلخی ہو گئی جس پر انہوں نے اسے گالیاں اور دھمکیاں دیں، اے ایس ایف نے کاشف نواز رندھاوا کو حراست میں لیکر پولیس کے حوالے کر دیا، تھانہ ائیرپورٹ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں