سیلاب متاثرین کیلئے مالی پیکج کی تیاری

اسلام آباد(بیوروچیف) حکومت نےآئی ایم ایف کو سیلاب متاثرین کی ریکوری و بحالی کیلئے وزیراعظم پیکج دینے کی درخواست کر دی۔ذرائع کے مطابق بجٹ میں مختص 389ارب روپے کے ایمرجنسی فنڈز کی رقم سے وزیراعظم پیکج متعارف کرایا جائیگا، سیلاب کے باعث نقصانات پر آئی ایم ایف نے نیڈ بیسڈ اسیسمنٹ رپورٹ مانگ لی۔ذرائع نے بتایا کہ خیبرپختونخوا نے 40سے 50ارب، سندھ نے 40ارب روپے نقصانات کا ابتدائی تخمینہ لگایا ہے۔یہ بھی بتایا گیا کہ آئی ایم ایف نے گورننس اور کرپشن ڈائیگناسٹک اسیسمنٹ رپورٹ آج جاری کرنے کا مطالبہ کیا ہے، ملٹری اور جوڈیشل افسران کے علاوہ سول بیوروکریسی کے اثاثے پبلک کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا۔ذرائع کے مطابق رواں مالی سال جی ڈی پی گروتھ 4.2فیصد سے کم رہ سکتی ہے۔بتایا گیا ہے کہ این ایف سی اور سیلاب کے باعث نقصانات پر وزارت خزانہ، سندھ، خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے ساتھ مذاکرات ہوئے ہیں، بلوچستان کو سیلاب کے باعث نقصان نہیں ہوا، پنجاب سے آج مذاکرات شیڈول ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں