کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن زندگی کی بازی ہار گیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) بٹالہ کالونی کے علاقہ ہلال روڈ پر واقع نیو گارڈن ٹائون میں کام کے دوران کرنٹ لگنے سے الیکٹریشن زندگی کی بازی ہار گیا، ریسکیو1122 نے نعش تحویل میں لیکر حوالہ پولیس کر دیا۔ بتایا جاتا ہے کہ چک نمبر 134ملتان کا رہائشی 25سالہ ندیم ولد نواز نیو گارڈن ٹائون کے ایک گھر میں بجلی کا کام کر رہا تھا کہ اچانک اس کا ہاتھ بجلی کی ننگی تاروں کو چھو جانے سے زوردار جھٹکا لگا اور وہ بے ہوش ہو گیا۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو1122 کی ٹیم موقع پر پہنچی تو وہ زندگی کی بازی ہار چکا تھا تو نعش کو پولیس کے سپرد کر دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں