گوجرہ ( نامہ نگار) جعلی سونا فروخت کر نے والے اوڈھ گینگ نے شہری سے 34لا کھ روپے چھین لئے ۔ معلو م ہوا ہے کہ جعلی سونا کے سکے فروخت کرنے وا لے اوڈ گینگ نے صدیق پورہ نا رووال کے عامر افتخار کو سو نے کے سکے فروخت کر نے کیلئے چک نمبر 373 ج ب گوجرہ بلوایا جو 34 لا کھ روپے لے کر گوجرہ پہنچا تو چک نمبر 373 ج ب کے قریب چار نا معلو م افراد نے ان سے 34 لا کھ روپے چھین لئے اور فرار ہو گئے اطلا ع ملنے پر صدر پو لیس گوجرہ نے مقدمہ درج کرکے ملزما ن کی تلا ش شروع کردی ہے ۔




