سید صغیر حسین شاہ نقوی کا یوم شہادت عقیدت کیساتھ منایا گیا

جڑانوالہ (نامہ نگار) شہید سید صغیر حسین نقوی کا 19واں یوم شہا دت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا قاتلوں کی گرفتاری کا مطالبہ ، تفصیلات کے مطابق29ستمبر 2006کو لاہور میں سید صغیر حسین نقوی کو شہید کر دیا گیا تھا گزشتہ روز امام بارگاہ قصر بتول جڑانوالہ میں شہید سید صغیر حسین نقوی کا 19 واں یوم شہادت انتہائی عقیدت و احترام کیساتھ منایا گیا جس میں سیاسی سماجی شخصیات نے کثیر تعداد میں شرکت کی اور کہا کہ شہید سید صغیر حسین نقوی انتہائی ملنسار اور خوش مزاج شخصیت کے مالک تھے انکی قربانی رائیگاں نہیں جائے گی اس موقع پر شہید کے صاحبزادے سید تصدق حسین نقوی نے کہا کہ 19 سال بیت چکے ہیں انکے والد آج بھی ہمارے دلوں میں زندہ ہے 19 سال بعد بھی شہید کے قتل میں ملوث ملزمان کو گرفتار نہ کیا جا سکا ہے جو افسوسناک امر ہے ہمارا حکومت پنجاب سے مطالبہ ہے کہ شہید کے قاتلوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دلوائی جائے یوم شہادت کے موقع پر شہید کے بلند درجات اور ملکی سلامتی و استحکام کیلئے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں