ٹیکس ریٹرن جمع کروانیکی تاریخ میں 15دن کی توسیع

اسلام آباد (بیوروچیف) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں15دن کی توسیع کر د ی ۔ ایف بی آر نے ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ ایف بی آر نوٹیفکیشن کے مطابق ٹیکس ریٹرن 15اکتوبر تک جمع کروائے جاسکتے ہیں۔ایف بی آر نے بتایاکہ تاریخ میں توسیع تاجر تنظیموں، ٹیکس بار ایسو سی ایشنز اور عام لوگوں کی درخواست پر کی گئی۔ذرائع کا کہناتھاکہ اب تک 40لاکھ سے زیادہ افراد نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے۔خیال رہے کہ ایف بی آر کی جانب سے ٹیکس ریٹرن جمع کرانے کی آج آخری تاریخ تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں