برطانیہ میں کووڈ کی نئی قسم

لندن (مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کووڈ کا ایک نیا ویرینٹ اسٹریٹس تیزی سے پھیل رہا ہے جس سے متاثرہ افراد کی تعداد خاصی بڑھ چکی ہے۔اس ویرینٹ کی2اقسام سامنے آئی ہیں جن میں ایکس ایف جی اور ایکس ایف جی 3 شامل ہیں۔برطانوی محکمہ صحت کے مطابق 10 ستمبر تک انگلینڈ میں کووڈ کیسز میں 7.6 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ ان کیسز میں سے کتنے اس نئے ویرینٹ سے منسلک ہیں۔اسٹریٹس ویرینٹ کی علامات عمومی کووڈ جیسی ہی ہیں لیکن ایک نمایاں علامت ڈسفونیا (آواز بیٹھ جانا یا خراب ہو جانا)کو قرار دیا گیا ہے۔اس سے قبل ویرینٹ نِمبس میں غیرمعمولی گلے کی خراش کو نمایاں علامت کہا گیا تھا۔ایکس ایف جی کی موجودگی یورپ، جنوب مشرقی ایشیا اور امریکا میں بھی رپورٹ ہو چکی ہے۔عالمی ادارہ صحت نے ایکس ایف جی کو مانیٹر کیے جانے والا ویرینٹ قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ فی الحال یہ عالمی صحت کے لیے بڑا خطرہ نہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ فی الحال کوئی شواہد موجود نہیں کہ اسٹریٹس ویرینٹ سنگین بیماری یا اموات کا باعث بنتا ہے۔موجودہ ویکسینز اس نئے ویرینٹ کے خلاف مثر ہیں خواہ وہ علامات کو کم کرنے کے لیے ہوں یا سنگین بیماری سے بچا کے لیے ہوں۔البتہ وائرس میں ہونے والی اسپائک پروٹین کی تبدیلیاں اس کی قوت مدافعت سے بچ نکلنے کی صلاحیت کو کچھ حد تک بڑھا سکتی ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں