راولپنڈی (بیوروچیف) راولپنڈی کے علاقے پنجگرائیں تھانہ روات کی حدود میں گھریلو جھگڑے نے خونی شکل اختیار کر لی، جہاں ایک شخص عاشق حسین نے تیز دھار آلے کے وار سے اپنے حقیقی بھائی اور 3سالہ بیٹے کو قتل کر دیا ۔ پولیس کے مطابق واقعہ کسی ذاتی جھگڑے کا نتیجہ تھا۔ اطلاع ملتے ہی تھانہ روات پولیس نے موقع پر پہنچ کرلاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔قتل کے بعد ملزم عاشق حسین نے خود کو پولیس کے حوالے کر دیا ہے، واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔




