سینیٹ اخراجات بل پھر مسترد،امریکہ میں شٹ ڈاؤن

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی سینیٹ سے اخراجات کا بل پھر مسترد، امریکا میں شٹ ڈائون لگ گیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا کی400سے زائد وفاقی ایجنسیاں نامعلوم مدت تک بند رہیں گی،وائٹ ہائوس نے ڈیمو کریٹک پارٹی کو شٹ ڈائون کا ذمہ دار قرار دیا۔سو رکنی سینیٹ میں بل منظور کرانے کیلئے ساٹھ ووٹ درکار تھے جبکہ حکمراں جماعت کے پاس صرف تریپن ووٹ تھے،ڈیموکریٹک بل سینیٹ پہلے ہی مسترد کرچکی تھی،جس کی حمایت میں سنتالیس اور مخالفت میں تریپن ووٹ پڑے تھے۔یاد رہے کہ 2018میں صدر ٹرمپ کے دور حکومت میں طویل ترین 35دن شٹ ڈان رہا تھا،واضح رہے کہ امریکا میں نیا مالی سال یکم اکتوبر سے شروع ہوتا ہے اور اس بار یہ بغیر بجٹ منظوری کے شروع ہونے کا خدشہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں