ٹریفک وارڈن حادثے کا شکار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ریل بازار کے علاقے کچہری بازار سرکل روڈ پر تعینات ٹریفک وارڈن کار کی ٹکر سے زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق سرکل روڈ پر تعینات کانسٹیبل نے موٹر سائیکل سوار کو روکنے کی کوشش کی تو اس نے ٹکر مار کر رفوچکر ہوگیا، پیچھے سے آنے والی کار کی ٹکر سے کانسٹیبل شدید زخمی ہو گیا۔ ریسکیو امدادی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر طبی امداد فراہم کرکے ہسپتال منتقل کردیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں