شیخ اعجاز نے امین بٹ کے گھر جا کر انکی عیادت کی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چیئرمین سپریم انجمن تاجران (امین بٹ گروپ) سابق ڈپٹی میئر میونسپل کارپوریشن فیصل آباد محمد امین بٹ روبصحت ہونے کے بعد فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی سے گھر شفٹ ہو گئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سٹی صدر وسابق ایم پی اے شیخ اعجاز احمد ایڈووکیٹ سمیت اکابرین مسلم لیگ (ن) تاجروں کی بڑی تعداد نے ایف آئی سی میں آ کر ان کی عیادت کی اور دعا کی کہ اﷲ تعالیٰ اپنے محبوبۖ کے صدقے محمد امین بٹ کو جلد ازجلد صحت کاملہ عطا فرمائے، آمین۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے جلسہ کے بعد گھر جاتے ہوئے انہیں دل میں تکلیف ہوئی تو فوری طور پر فیصل آباد انسٹی ٹیوٹ کارڈیالوجی لایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے بروقت انجیوپلاسٹی کی اور دو سٹنٹ ڈال دیئے اور گزشتہ شام ڈاکٹروں نے چیک اپ کے بعد ہسپتال سے ڈسچارج کرتے ہوئے گھر جا کر آرام کا مشورہ دیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں