سٹاک مارکیٹ میں تیزی برقرار

کراچی(بیوروچیف) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ایک لاکھ 66ہزار پوائنٹس کی حد پھر سے بحال ہوگئی۔کاروباری ہفتے کے چوتھے روز کاروبار کے آغاز پر سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی، 800سے زائد پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں ہنڈرڈ انڈیکس ایک لاکھ 66ہزار 504پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا۔واضح رہے کہ گزشتہ کاروباری روز کے اختتام پر ہنڈرڈ انڈیکس 146پوائنٹس کے اضافے کیساتھ ایک لاکھ 65ہزار 640پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں