ایران پر نئی پابندیاں عائد

واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک) امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کردیں، پابندیاں ایرانی بیلسٹک میزائل اورجنگی طیاروں کیپروگرامز سے منسلک نیٹ ورکس پر عائد کی گئیں۔ امریکی محکمہ خزانہ نے ایران کے 31اداروں اور 17افراد کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کیا، امریکی محکمہ خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیایہ گروہ جدید میزائل نظام اور امریکا میں بنے ہیلی کاپٹر کی غیرقانونی خریداری میں ملوث ہیں۔ امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق ایران کا جوہری ہتھیاروں کا حصول ہماری سلامتی اور مشرق وسطی کی سلامتی کے لیے خطرہ ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں