فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کمشنر سوشل سکیورٹی پنجابمحمد علی نے فیڈمک میں سوشل سکیورٹی ہسپتال کا افتتاح کر دیا۔ جہاں پر محنت کشوں اور اہل خانہ کو 24 گھنٹے علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونگی یاد رہے کہ فیڈمک نے ساہیانوالہ انٹرچینج کے قریب 10 بیڈز کا ہسپتال تعمیر کرنے کے بعد سوشل سکیورٹی کو 30 سال کیلئے ٹرانسفر کر دیا جہاں پر سوشل سکیورٹی انتظامیہ ڈاکٹرز’ عملہ اور ادویات فراہم کریگی۔ کمشنر سوشل سکیورٹی محمد علی نے ہسپتال کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ محنت کشوں اور ان کی فیملی کا علاج معالجہ شروع کر دیا ہے۔ جہاں پر چوبیس گھنٹے علاج معالجہ کی سہولیات دستیاب ہونگی۔




