ممبئی (شوبز نیوز) بالی وڈ اداکار شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار بن گئے۔ بھارتی ادارے ہورون انڈیا نے امیر افراد کی فہرست جاری کی ہے جس کے مطابق شاہ رخ خان بھارت کے سب سے امیر اداکار ہیں۔ شاہ رخ خان کے اثاثوں کی مالیت 1.4ارب ڈالرز ہے جو کہ بھارتی روپوں میں 12ہزار 490کروڑ بنتے ہیں۔رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ بالی وڈ کنگ نے بڑے بڑے ہالی وڈ ناموں کو بھی دولت میں پیچھے چھوڑ دیا جن میں ٹیلر سوئفٹ، آرنلڈ شواز نیگر، جیری سین فیلڈ اور سلینا گومز شامل ہیں۔ہورون رچ لسٹ کے مطابق اداکارہ جوہی چالہ دوسری امیر بھارتی اداکارہ ہیں جن کے اثاثوں کی مالیت 7790 کروڑ بھارتی روپے ہے۔ اس فہرست میں ہریتھک روشن کا تیسرا نمبر ہے جن کی دولت 2160کروڑ بھارتی روپے ہے۔




