فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن فیصل آباد کے سالانہ انتخابات برائے2026-27کے لئے الیکشن بورڈتشکیل دے دیا گیا ۔جس کے چیئرمین رانا شفقت عالم ایڈووکیٹ جبکہ ممبران میں چوہدری محمد اکمل شاد ایڈووکیٹ،چوہدری محمد راشد گجرایڈووکیٹ، چوہدری طارق محمود سنگھیڑاایڈووکیٹ اور چوہدری محمد علی رامے ایڈووکیٹ ہونگے۔ڈسٹرکٹ بارایسوسی ایشن کے صدررائے سیف الرحمن بھٹی ایڈووکیٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا ۔دوسری جانب نئے سال کے آغازپر ہونیوالے الیکشن کے لئے سرگرمیاں بڑھ گئیں۔




